تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی کے نوجوان سینئر صحافی ملک معراج خالد مختصر علالت کے بعد 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم کو ان کے آبائی علاقے بابو تھبہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

میرواہ گورچانی کے نوجوان سینئر صحافی ملک معراج خالد مختصر علالت کے بعد 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم کو ان کے آبائی علاقے بابو تھبہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کے نوجوان سینئر صحافی ملک معراج خالد مختصر علالت کے بعد 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ملک معراج خالد گزشتہ تین ماہ سے برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے اور ٹراما سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، صحافیوں سمیت معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو ان کے آبائی علاقے بابو تھبہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے نوجوان سینئر صحافی ملک روزنامہ دنیا کراچی کے رپورٹر معراج خالد مختصر علالت کے بعد 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے وہ گزشتہ تین ماہ سے برین ٹیومر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے ان کے دماغ کے تین آپریشن ہوئے مگر گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کے نماز جنازہ میں میرپورخاص کی معروف سماجی شخصیت ملک راجہ عبدالحق، ملک عبدالغفار، سابق ناظم ملک لیاقت علی، روزنامہ پروان کراچی، اسلام آباد کے گروپ ایڈیٹر صابر قریشی، روزنامہ دنیا میرپورخاص کے بیورو چیف عزیز خان یوسف زئی، میرپورخاص کے سینئر صحافی شہریار قریشی، کوٹ غلام محمد کے سینئر صحافی حاجی عبدالرشید سانبھری، جماعت اسلامی میرپورخاص کے رہنماؤں ظفر اقبال مجاہد، ساجد سیھٹی، جے یو پی کی رہنما عثمان عامر عباسی، ایم کیو ایم میرپورخاص کے زونل جوائنٹ انچارج خالد تبسم، میرواہ کے سیکٹر انچارج رانا اسحاق راجپوت و اراکینِ سیکٹر کمیٹی، حق پرست کونسلر راؤ ضیاء القاسمی، پیپلز پارٹی کے جیالے کونسلر چوہدری منیر احمد آرائیں، شاہد حسین مغل، وائس چئیرمین حاجی علی احمد گورچانی، کونسلر عارف یوسف جٹ، تاجر رہنماؤں حاجی خلیل احمد آرائیں، حاجی لیاقت آرائیں، حاجی نصراللہ، عام آدمی پارٹی کے چیئرمین سید ضمیر الحق و اراکینِ کمیٹی، حاجی حسین بخش رستمانی، حاجی رانا سلیم اختر، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے سینئر صحافیوں محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی، ملک مشتاق احمد، ایم آئی بلوچ، عبدالجبار چوہان، ملک صادق، حکیم عبدالرزاق، ہیمن کمار، عباس حسین آرائیں، امجد رستمانی، ارشد رستمانی، سمیت معززین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے بابو تھبہ قبرستان میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں نے ساتھی صحافی ملک معراج خالد کے انتقال پر گہرے رنج و گم کا اظہار کیا سینئر صحافی محمد اسماعیل خلجی نے ملک معراج خالد کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک معراج خالد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے