تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مردان میں ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی مہم کا آغاز ہوگیا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیگی

مردان میں ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی مہم کا آغاز ہوگیا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیگی

مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان شہر میں ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی مہم کا آج سے آغاز ہوگیا جس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔ اس حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کے سلسلے میں واک ریلی نکالی گئی جس میں ایس پی آپریشن مشتاق احمد، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن جمیل الرحمن سمیت شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، ایس پی آپریشن مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مردان میں آج سے ہیلمنٹ کی پابندی مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس کا اطلاق پورے ضلع میں ہوگا۔ مہم کے تحت 15 دسمبر 2019 سے موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی صورت میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے، مہم موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے شروع کی جارہی ہے تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آئے تو سر پر لگنے والی شدید چوٹ جس سے اموات واقع ہونے کا کافی امکان ہوتا ہے اس سے محفوظ رہ سکیں۔ والدین کے نام انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے اور مہیا کرنے سے گریز کریں کیونکہ کم عمری کی وجہ سے اکثر ایسے کمر عمر موٹر سائیکل سوار خطرناک حادثوں کا شکار ہوتے ہیں، ون ویلنگ کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس مردان مثبت کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں جو کہ اس حوالے سے مزید جاری رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے