کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم آزادی کے جشن میں جہاں پوری قوم مصروف رہی تو ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، کراچی میں میٹرو پول چوک پر ٹریفک پولیس کے افسر اور اہلکاروں نے قومی ترانوں پر رقص کرکے پاکستان سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سائوتھ زون کے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے یوم آزادی پر وطن سے محبت کا اظہار کیا، افسران اور اہلکار ٹریفک بھی کنٹرول کرتے رہے اور جشن بھی مناتے رہے۔ ٹریفک اہلکاروں نے ہاتھوں میں پاکستان جھنڈے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی، ٹریفک اہلکارں نے ناصرف ٹریفک کنٹرول کیا بلکہ ساتھ ساتھ ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر رقص بھی کیا۔ میٹروپول کے قریب قومی پرچم کے رنگ کی وگ پہنے جھنڈا اٹھائے ٹریفک پولیس اہلکار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا-
![]()