Home / اہم خبریں / کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی بھی مناتے رہے

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی بھی مناتے رہے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم آزادی کے جشن میں جہاں پوری قوم مصروف رہی تو ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، کراچی میں میٹرو پول چوک پر ٹریفک پولیس کے افسر اور اہلکاروں نے قومی ترانوں پر رقص کرکے پاکستان سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سائوتھ زون کے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے یوم آزادی پر وطن سے محبت کا اظہار کیا، افسران اور اہلکار ٹریفک بھی کنٹرول کرتے رہے اور جشن بھی مناتے رہے۔ ٹریفک اہلکاروں نے ہاتھوں میں پاکستان جھنڈے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی، ٹریفک اہلکارں نے ناصرف ٹریفک کنٹرول کیا بلکہ ساتھ ساتھ ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر رقص بھی کیا۔ میٹروپول کے قریب قومی پرچم کے رنگ کی وگ پہنے جھنڈا اٹھائے ٹریفک پولیس اہلکار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے