Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر گجرات نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ڈیوٹی سے غیر حاضر تین افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر گجرات نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ڈیوٹی سے غیر حاضر تین افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

گجرات (رپورٹ: چوہدری فیصل گجر) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے لینڈ ریکارڈ سنٹر گجرات کے ڈیوٹی سے غیر حاضر تین افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، انہوں نے ہڑتالی ملازمین کو دفتر سے باہر چلے جانے کی ہدایت کی جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا نظام چلانے کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے گزشتہ روز لینڈ ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا، افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی تاہم لینڈ ریکارڈ آفیسر تنویر اقبال، اے ڈی ایل آر شاہد امجد اور اے ایس سی آئی یوسف شاہ دفتر سے غیر حاضر پائے گئے جس پر تینوں افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ دیگر اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ ہڑتال پر ہے اور سائلین کو فرد اجراء، انتقالات سمیت دیگر امور التواء کا شکار ہونے سے عوام الناس کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے جس کا انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہڑتالی ملازمین کو دفتر سے باہر چلے جانے کی ہدایت کی جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو موقع پر طلب کرکے سنٹر کا فنکشنل کرنے کیلئے ریونیو عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے واضع کیا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ کی ہڑتال کی آڑ لیکر ڈیوٹی سے غیر حاضری اور عوام کو مشکلات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے متعدد ملازمین تربیت یافتہ ہیں اور جب تک اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ ڈیوٹی پر واپس نہیں آتا شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے