Home / اہم خبریں / معذورین کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ دنوں نیا قدم معذورین میرپورخاص سینٹر میں تقریب کا انعقاد، عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

معذورین کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ دنوں نیا قدم معذورین میرپورخاص سینٹر میں تقریب کا انعقاد، عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) 3 دسمبر معزورین کے عالمی دن پر نیا قدم معذورین کے سینٹر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابقہ وزیر شبیر احمد قائم خانی، بحرین گولڈن سٹی کے روح روان چوہدری نظام آرائیں اور محمد یونس، ندیم شاہ، سرفراز کھوکھر، وسیم خانزادہ، شرجیل کھوکھر اور دیگر حضرات نے شرکت کی اور نیا قدم معذورین کے صدر جاوید ملک جنرل سیکریٹری راشد ملک اور ارشاد مرتضیٰ فرید بھی شامل تھے۔ مہمان خصوصی شبیر احمد قائم خانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذور بچے بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں نیا قدم معذورین کے سینٹر میں آکر بہت خوشی ہوئی معذور افراد اپنی مدد آپ کے تحت ادارہ چلا رہے ہیں اور اپنے جیسے اسپیشل افراد نہیں بلکہ نارمل بچوں کو بھی تعلیم اور ہنر سکھا رہے ہیں اس موقع پر چوہدری نظام آرائیں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ نیا قدم معذورین سینٹر کے ساتھ میرا بھرپور تعاون رہے گا آگے چل کر بھی آپ لوگوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ سرپرست اعلیٰ لئیق کمالی اور جاوید ملک نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں بچوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے