کوالالمپور/ ملائیشیا (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے گزشتہ شب ملائیشیا پہنچنے والی پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ٹیم کی کھلاڑیوں بسمہ معروف (کپتان) عالیہ ریاض، انعم امین، اروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، ناشرا سندھو، نڈا ڈار، اویما سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، ارم جاوید،عائشہ ظفر اور سدرہ نواز کے علاوہ قومی ویمن ٹیم کے آفیشلز اور ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور ہائی کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ویمن ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف ملائیشیا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کھیلنے کے لئے پہنچی ہے جہاں پر قومی کرکٹ ویمن ٹیم اپنا پہلا ون ڈے میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلی گی، دوسرا ون ڈے 12 دسمبر کو کھیلے گی جبکہ ون ڈے سیریز آخری میچ 14 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ ہی کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 19 دسمبر جبکہ سیریز کا آخری ٹی 20 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا۔
![]()