Home / اہم خبریں / پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں قومی ویمن ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کی جانب سے عشائیہ، ہائی کمشنر نے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو بلا اور ٹی شرٹ دی

پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں قومی ویمن ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کی جانب سے عشائیہ، ہائی کمشنر نے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو بلا اور ٹی شرٹ دی

کوالالمپور/ ملائیشیا (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے گزشتہ شب ملائیشیا پہنچنے والی پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ٹیم کی کھلاڑیوں بسمہ معروف (کپتان) عالیہ ریاض، انعم امین، اروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، ناشرا سندھو، نڈا ڈار، اویما سہیل، رامین شمیم​​، سدرہ امین، ارم جاوید،عائشہ ظفر اور سدرہ نواز کے علاوہ قومی ویمن ٹیم کے آفیشلز اور ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور ہائی کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ویمن ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف ملائیشیا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کھیلنے کے لئے پہنچی ہے جہاں پر قومی کرکٹ ویمن ٹیم اپنا پہلا ون ڈے میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلی گی، دوسرا ون ڈے 12 دسمبر کو کھیلے گی جبکہ ون ڈے سیریز آخری میچ 14 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ ہی کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 19 دسمبر جبکہ سیریز کا آخری ٹی 20 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے