Home / اہم خبریں / قرض رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے قرض خواہ کی تواضع کردی۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی

قرض رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے قرض خواہ کی تواضع کردی۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قرض رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے قرض خواہ کی تواضع کردی، قرض خواہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا، ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی، تھانہ کینٹ کی حدود دین پور میں قرض رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے قرض خواہ کو زد و کوب کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی قرض کی رقم واپس لینے گیا تو ملزمان میرے اوپر حملہ آور ہوگئے اور مجھے زخمی کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے