ملتان (بیورو رپورٹ) ملتان ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ دو خواتین سمیت تین مسافروں کے سامان سے 4 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد کرلی مسافروں میں خوشاب کا شیر زمان، بھکر کی اقبال بانو اور میانوالی کی اختر پروین شامل ہیں۔ تینوں مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 870 کے ذریعے ملتان سے جدہ جارہے تھے حکام کے مطابق ہیروئن کو مسافروں کے بیگز کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے سرکل آفس ملتان منتقل کردیا گیا۔
![]()