تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والوں کے لیٸے ایصال ثواب کے لیے محفل ذکر حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس، ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی

میرپورخاص میں سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والوں کے لیٸے ایصال ثواب کے لیے محفل ذکر حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس، ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص مدینہ مسجد شاہی بازار میں سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والوں کے لیٸے ایصال ثواب کے لیے محفل ذکر حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، چٸیرمین بلدیہ انجینٸر کامران شیخ، مولانا قاری کامران احمد، مولانا عبداللّٰہ، مولانا اسماعیل قاسمی، مفتی عبید اللہ‎ انور، مولانا حفیظ الرحمان، صدر بزم شاہ نفیس نعت کونسل کے صدر محمد سجاد قاسمی اور جنرل سیکریٹری حافظ زوہیب فاروق، آل پرائیویٹ اسکول کے صدر فیصل خان زئی، اورنگزیب مغل، جابر مجید، احتشام راجپوت اور میرپورخاص کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور سانحہ تیز گام شہدا کے لٸے دعا کی گئی دعا کے بعد ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ انشاء الله پوری کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور ایک دو دن میں وہ خود اس حوالے سے رحیم یار خان روانہ ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے