Home / اہم خبریں / اکوڑہ پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کار سے 25 عدد ریپٹر اور 12 عدد پستول برآمد کرلئے۔ ملزمان گرفتار مقدمہ درج

اکوڑہ پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کار سے 25 عدد ریپٹر اور 12 عدد پستول برآمد کرلئے۔ ملزمان گرفتار مقدمہ درج

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) اکوڑہ پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے والے کیخلاف کامیاب کاروائی۔ اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر موٹر کار سے 25 عدد ریپٹر اور 12 عدد پستول برآمد۔ ملزمان گرفتار۔ ایس ایچ او ارشاد خان اکوڑہ نے پولیس نفری کے ہمراہ جہانگیرہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ ایک مشکوک موٹر کار کو روکا گیا۔ موٹر کار نمبر ای بی-772 کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 25 عدد ریپٹر، 12 عدد پستول اور 12 عدد چارجر برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان شاہ سوار ولد اورنگزیب ساکن خیر آباد اور احمد نبی ولد عبدالحنان ساکن جہانگیرہ موقع پر گرفتار۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے