تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چارسدہ پولیس کی اہم کاروائی۔ خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، گرفتار ملزم عرصہ دراز سے قتل و اقدام قتل کے سنگین 10مقدمات میں مطلوب تھا

چارسدہ پولیس کی اہم کاروائی۔ خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، گرفتار ملزم عرصہ دراز سے قتل و اقدام قتل کے سنگین 10مقدمات میں مطلوب تھا

چارسدہ (رپورٹ: اصغر خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ٹاسک پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خا ن، ڈی ایس پی دیر ظفر خان و دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے تھانہ پڑانگ اور دیر پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری لیاقت ولد انذر گل ساکن گندیگار دیر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے قتل و اقدام قتل کے سنگین 10مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک ایس ایم جی اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے