Home / اہم خبریں / آرمی چیف کی ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

آرمی چیف کی ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

راولپنڈی/ تہران (ویب ڈیسک) آرمی چیف کی ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی، ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران سرحدی امور، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے