ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) گلیات میں برف باری اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جی ڈی اے کی جانب سے ضروری مشینری پہنچا دی گئی جو برف کے دوران شروع ہونے والے آپریشن میں کام کرے گی، ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق دو ٹریکٹرز ایک پیڈوزر دو سالٹ سپریڈر گلیات میں برف صفائی کے آپریشن میں کام کرینگی، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے پر برف باری کی پیشن گوئی کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہائشی اپنے انتظامات کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک، ایندھن اور دیگر ضروریات کا بندوبست کر لیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقامی افراد اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے، احسن حمید کا کہنا تھا کہ برف باری شروع ہوتے ہی سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا جائے گا، صوبائی حکومت کی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جی ڈی اے اس سال شدید موسمی حالات اور برف باری کیلئے بہتر اقدامات کو یقینی بنانے کا تہہ رکھتا ہے جیسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی اور سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جو روڈز کلئرنس، موسم کی صورتحال اور کسی بھی مشکل میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کو دیگر محکموں کی کویڈنیشن سے یقینی بنائے گا، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیاح کسی بھی مدد اور رہنمائی کیلئے جی ڈی اے ہیلپ لائن 9310423- 0992 پر رابطہ کر سکتے ہیں جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
![]()