Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں پاکستان سندھ پولیس کے شوٹر نے گولڈ میڈل اور براؤنز میڈل جیت لیا

تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں پاکستان سندھ پولیس کے شوٹر نے گولڈ میڈل اور براؤنز میڈل جیت لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ پولیس کے شارپ شوٹر کا کارنامہ۔ سندھ پولیس کا جوان دنیا کا تیز ترین شوٹر بن گیا۔ تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں ارسلان نے گولڈ میڈل جیتا۔ ایس ایس یو کے ارسلان انور نے تھائی لینڈ میں تیس سے زائد ممالک کے پولیس نشانہ بازوں کو ہرایا۔ پریکٹیکل شوٹنگ کے فائنل راؤنڈ میں ارسلان نے 6 منٹ 16 سیکنڈز میں 118 ٹارگٹس کو ہٹ کیا۔ 42 ممالک کی اوپن کیٹگری میں 300 سے زائد شوٹرز میں ارسلان نے براؤنز میڈل بھی جیتا۔ ارسلان ایشین پریکٹیکل شوٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے اور ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر آگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے