Home / اہم خبریں / عوام میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس پشاور نے کریم کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا

عوام میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس پشاور نے کریم کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی روک تھام میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور ہماری یہ کوششں ہے کہ ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو مہیا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (آئی ٹی) محمد اشفاق، ڈی ایس پی (ایم ایل اے) جہانزیب تنولی اور کریم کمپنی کے منیجر شاہ ریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا کہ عوام میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور سٹی و کینٹ میں مختلف جگہوں پر شہریوں میں کریم کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تکمیل سے پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تاہم اس دوران ٹریفک پولیس پشاور نے عوام کو رش سے بچانے کے لئے ہیلپ لائن 1915 کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوام میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس نے کریم کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے جو کہ جاری رہے گی اور اس میں ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹ، سٹیکر تقسیم کئے جائینگے اور اس مہم کے دوران تاجر برادری، سول سوسائٹی اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے