میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں گزشتہ شب بدین کے شہر تلہار میں روڈ حادثے میں جانبحق 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میرپورخاص کی تحصیل ڈگری کے گاؤں فتح چانڈیو میں ادا کی گئی۔ تیز رفتار کار چنگچی رکشہ کو بچاتے ہوۓ الٹ گٸی تھی ایک ہی گھر کے 6 افراد جاںبحق ہوئے تھے۔ حادثہ سعید پور ڈگری کالج کے پاس راجو خانانی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار چنگچی کو بچاتے نہر میں گری تھی۔ حادثے میں عبدالستار چانڈیو، مسمات شہناز، ماہزہ، یوسف چانڈیو، میراں اور دیگر ڈوب کر جانبحق ہوئے تھے۔
![]()