پشاور (رپورٹ: اصغر خان) 165 سکھ یاتریوں کی پشاور آمد۔ سکھ یاتری رویندر سنگھ کی قیادت میں پشاور کے دورے پر ہیں۔ سکھ یاتریوں کا تعلق امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا سے ہے۔ پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ سکھ یاتریوں نے پشاور کے تاریخی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ سکھ یاتریوں نے گندھارا تہذیب کے نوادرات میں خصوصی دلچسپی دکھائی۔ سکھ یاتریوں کو میوزیم انتظامیہ کی جانب سے تاریخی نوادرات پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کا دورہ خوش آئند ہے۔ اقلیتوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ دینے سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ سکھ یاتریوں کے دورے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔
![]()