تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے 165 سکھ یاتریوں کی پشاور آمد، پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے 165 سکھ یاتریوں کی پشاور آمد، پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) 165 سکھ یاتریوں کی پشاور آمد۔ سکھ یاتری رویندر سنگھ کی قیادت میں پشاور کے دورے پر ہیں۔ سکھ یاتریوں کا تعلق امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا سے ہے۔ پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ سکھ یاتریوں نے پشاور کے تاریخی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ سکھ یاتریوں نے گندھارا تہذیب کے نوادرات میں خصوصی دلچسپی دکھائی۔ سکھ یاتریوں کو میوزیم انتظامیہ کی جانب سے تاریخی نوادرات پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کا دورہ خوش آئند ہے۔ اقلیتوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ دینے سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ سکھ یاتریوں کے دورے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے