Home / اہم خبریں / سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلنے والی دی ہوپ ہائی اسکول میرواہ گورچانی میں کم عمری کی شادی کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلنے والی دی ہوپ ہائی اسکول میرواہ گورچانی میں کم عمری کی شادی کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلنے والی دی ہوپ ہائی اسکول میرواہ گورچانی میں کم عمری کی شادی کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کینیڈا سے آئی ہوئی کئنڈری تھی۔ اعزازی مہمان سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ اشفاق حسین میرانی تھے۔ پروگرام میں پیس فاؤنڈیشن پاکستان کے مینیجر شعیب شوکت خاصخیلی، سماجی رہنما شہناز حزب اللہ اور دوسرے شرکاء نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مس کئنڈری کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر کی شادیوں سے مراد وہ شادی ہے جوکہ اٹھارہ سال سے کم عمر دولہا اور دولہن کے درمیان ہو، جسے بچوں کی شادی بھی کہا جاتا ہے۔ چھوٹی عمر کی شادیاں اکثریت میں غریب ممالک میں کی جاتی ہیں جس کا سب سے بڑا سبب وٹہ سٹہ، غربت، جہالت، عزت کا خوف، برادری مسائل وغیرہ شامل ہیں۔ اکثر چھوٹی عمر میں شادی ریت رواج کو نبھانے کے لئے کی جاتی ہے۔ جبکہ دولہا اور دلہن شادی کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ اشفاق حسین میرانی نے کہا کہ بچوں کی شادی کھیلنے کودنے کی عمر میں کروائی جاتیں ہیں اور پھر ان کی زندگی مفلوج ہو جاتیں ہے جس کے اثرات معاشرے پہ پڑتے ہیں جو کہ ایک قانونی جرم ہے، پروگرام کو اسکول کی اساتذہ عرشیہ، یاسمین، فرزانہ اور طلبہ مہک، سندیہ، حوریہ، نائلہ اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں چھوٹی عمر کی شادیوں کے متعلق ڈسپلے کارڈ بھی نمایاں کیے گئے تھے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کئنڈری نے پورے اسکول کا دورہ کیا اور بچوں سے باتیں بھی کی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور کمنٹ بک میں ایک تعریفی نوٹ بھی درج کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے