Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام فاران اکیڈمی ہائی اسکول میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر طالب علموں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام فاران اکیڈمی ہائی اسکول میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر طالب علموں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام فاران اکیڈمی ہائی اسکول میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر طالب علموں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا تقریری مقابلے کا موضوع اقبال کا شاہین تھا، تقریری مقابلوں میں طالب علموں نے کلام اقبال اور شاعر مشرق کی نوجوان نسل کے لئے عظیم افکار کو اپنی تقاریر کا موضوع بنایا تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل صدر فیصل خان زئی نے فاران اکیڈمی کی انتظامیہ اور طالب علموں کی جانب سے منعقد کی گئی یوم اقبال کی تقریب کو نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ قرار دیا اور کہا کہ حکیم الامت کے کلام خودی پر عمل کرکے پاکستان سمیت پوری دنیا میں انقلاب پیدا کرسکتے ہیں، اقبال کے کلام میں قرآن مجید کی تفسیر اور انقلاب واضع طور پر نظر آئے گا، اقبال نے نوجوانوں کو اپنے کلام میں شاہین کی اڑان کو حقیقی نظریہ قرار دیا آخر میں تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے