کوئٹہ (رپورٹ: ناصر دہوار) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے حاجی حبیب خلجی، حاجی نصیب اللہ خلجی، ملک مصدق کاکڑ سمیت ہزاروں کارکنوں کی بی این پی شمولیت اختیار کرلی- تقریب سے خطب کرتے ہوۓ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل نے کہا کہ متحد ہوئے بغیر اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے, بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جارہا یے- برادر اقوام کو لڑا کر اسمبلی تک پہنچنے والوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا- میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہا سکتا اور نہ ہی روزگار دے سکوں گا- ننگ و ناموس کی حفاظت اور متحد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا جبکہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے خطب کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارے خطے پر ہمیشہ حاکموں نے قبضہ جمائے رکھا لاسانیت, فرقہ واریت, تعصب پسندی نے ہمیں اس قدر نقصان پہنچایا- گوادر اور ریکوڈک سمیت تمام وسائل پر اختیار حاصل کرنے کےلئے متحد ہونا ہوگا، ملک ولی کاکڑ نے کہا کہ بی این پی ماضی کی نیشنل عوامی پارٹی کا تسلسل ہے-
![]()