اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، گھریلو ملازمہ بن کر گھر والوں کو نشہ آور گولیاں دے کر وارداتیں کرنے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ گینگ کی تین ملزمات گرفتار، ملزمات میں حلیمہ بی بی، سمیرا بی بی عرف آمنہ اور ثناء بی بی شامل ہیں، مسروقہ پرائز بانڈ، لا کھو ں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نشہ آور گولیاں اور آلات نقب زنی برآمد۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات تھانہ انڈسٹریل ایریا ترنول، کھنہ، لوہی بھیر، بہارہ کہو اسلام آباد میں وارداتوں کا انکشاف، تھانہ ویسٹریج راولپنڈی کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ کارروائی ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی معہ ٹیم نے کی، آئی جی اسلام محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
![]()