Home / اہم خبریں / لاہور ہائیکورٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی۔ عدالت نے استسفار کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن سمیت کسی ادارے نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف قانون کے مطابق کیا کاروائی کی گئی آگاہ کیا جائے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت بغیر خوف کے کھلی عدالت میں ہی فیصلہ سنائے گی۔ آئین کے آرٹیکل سترہ کے تحت یشہ وارانہ باڈیز کے بغیر ہڑتال کا تصور نہیں۔ جو لوگ کسی کی زندگی بچانے کے ذمہ دار ہیں وہ کیسے ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا طریقہ کار قانون کے برعکس ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ صدرلاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری نے کہا کہ سیاہ پٹیاں پہن کر ڈاکٹر ہڑتال کرنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔ کسی کو مریضوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پیمراء کو پابند بنایا جائے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی میڈیا کوریج نہ ہو۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے کئی زندگیاں چلی گئیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے