Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ نے مددگار 15 کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعلیٰ سندھ نے مددگار 15 کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ نے مددگار 15 کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔ 25 سب ڈویژنل انویسٹی گیشن افسراں لگائے جا رہے ہیں۔ 2900 پولیس اہلکار ہونگے جن کو 200 گاڑیاں ہونگی۔ ان پولیس اہلکارون کو جیولوکیشن کالرز کی سہولت بھی ہوگی۔ ایس ایس یو 30 موبائلز لگائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مددگار 15 کے اہلکاروں کو بہتریں ٹریننگ کرنے کی ہدایت دی۔ کراچی میں کل 30244 پولیس فورس ہے۔ اپر سب آرڈینیٹس کی 1162 خالی آسامیاں ہیں اور کم گریڈ کی 5571 خالی اسامیاں ہیں۔ پولیس اسٹیشنز پر 17453 اہلکار تعینات ہیں۔ سی آئی اے میں 737 اہلکار ہیں۔ یعنی کل آپریشنل فورس کی تعداد 18187 ہے، اجلاس میں آگاہی۔ مددگار 15 کے پولیس اہلکاروں کو 200 ٹیبلز دینے فیصلہ۔ ڈرگ ریہیبلی ٹیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ۔ شہر میں 20 پولیس اسٹیشنوں کی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ۔ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے 96 ملین روپے دینے کی منظوری دیدی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے