Home / اہم خبریں / ایم 5 سکھر ملتان موٹر وے آزمائشی طور پر کھول دیا گیا، ملتان سکھر موٹر وے پر فی الحال چھوٹی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دی گئی

ایم 5 سکھر ملتان موٹر وے آزمائشی طور پر کھول دیا گیا، ملتان سکھر موٹر وے پر فی الحال چھوٹی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دی گئی

سکھر (بیورو رپورٹ) ایم 5 سکھر ملتان موٹر وے آزمائشی طور پر کھول دیا گیا، ملتان سکھر موٹر وے پر فی الحال چھوٹی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے، آزمائشی طور موٹر وے سے جانے والی گاڑیوں سے فی الحال کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا ہے، ملتان سکھر موٹروے کو عام عوام کے لیے کھولے جانے کی تقریب روہڑی میں انٹر چینج پر رکھی گئی تھی، تقریب میں معززین شہر اور چین سے آنے سرکاری اہلکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ملتان سکھر موٹروے 391 کلو میٹر طویل اور 294 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، یہ موٹروے پنوعاقل، گھوٹکی، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف، جلال پور، شجاع آباد کے شہروں سے گذارا گیا ہے، ایم 5 کہلائے جانے والے سکھر ملتان موٹروے میں 54 پُل اور 226 انڈر پاس تعمیر کئے گئے ہیں، موٹروے کے اس منصوبے میں دریائے ستلج پر ایک بڑا پُل بھی تعمیر کیا گیا ہے، ملتان سکھر موٹروے میں 12 سروس ایریاز، 10 ریسٹ ایریاز اورگیارہ انٹر چینجز بنائے گئے، ایم فائیو موٹروے کے اس سیکشن میں جی ٹی روڈ کے مقابلے ملتان تک فاصلہ 75 کلومیٹر کم ہو جائے گا، ملتان سکھر موٹروے پر بغیر رُکے اگر سفر کیا جائے تو چھ گھنٹے کا فاصلہ ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہوسکے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی معرکے میں لاہور قلندرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے