میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شکریہ سید ذوالفقار علی شاہ آپ میرپورخاص کے شہیدوں کی ماؤں، بہنوں، بچوں اور والدین کے لئے امید کی کرن بن گئے۔ آپ کا تعلق بھلے شہر سے نہیں ہے آپ شہر کی تحصیل علاقے تحصیل سندھڑی تحصیل شجاع آباد کے حلقے پی ایس 48 سے منتخب ہیں لیکن آپ بدنصیبوں کے شہر میرپورخاص کا درد سمجھ کر رحیم یار خان گئے، وہاں تابوتوں میں بند پچاس سے زائد ہمارے شہر کے لاپتہ افراد کا وارث بن کر حکومت سندھ کا نمائندہ، پیپلز پارٹی کا نمائندہ اور میرپورخاص شہر کے تمام متاثرین کا نمائندہ بن کر وہاں گئے ہیں، آپ کے وہاں جانے سے ہمارے شہر کے لاپتہ افراد شہداء کے ورثاء کو یہ امید پیدا ہوئی ہے اب انکے کھوئے ہوئے پیاروں کی خبر مل جائے گی۔ اس شہر سے بہت ساری سیاسی جماعتیں انکے نمائندے موجود ہیں پر..؟؟؟؟ دوسری جانب سید ذوالفقار علی شاہ کی ٹرین سانحہ میں زخمی ہونے والے مریضوں سے ملاقات کی انکی صحت کا پوچھا پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان سے شہید زخمی اور لاپتہ یونے والے ہونے والے افراد کی تفصیلات لیں۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کہ جلد ڈی این رپورٹ مکمل کرواکر شہید افراد کی باڈیز کو میرپورخاص سمیت متعلقہ علاقوں میں منتقل کراوائیں گے۔
![]()