میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ تیز گام ٹرین سانحہ میں ضلع میرپورخاص کے جو بھی افراد لاپتہ ہیں ان کے ورثاء کو رحیم یار خان لے جانے کیلئے ورثاء کی رجسٹریشن (سانحہ تیزگام ہیلپ لائن ڈیسک) ڈپٹی کمشنر آفس میرپورخاص میں آج یکم نومبرکو کی جارہی ہے جو ورثاء گمشدہ افراد کی تلاش اور ڈین این اے ٹیسٹ کے سیمپلنگ کیلئے رحیم یارخان جانا چاہیں ان کو چاہئے کہ وہ 2 نومبر 2019 کل صبح 7 بجے ڈپٹی کمشنر آفس میرپورخاص پہنچ جائیں تاکہ ورثاء کو میرپورخاص سے رحیم یارخان لے کر جانے اور واپس لانے کی مکمل ذمہ داری ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی ہوگی۔
![]()