تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانحہ تیزگام میں اب تک میرپورخاص ڈویژن کے 11 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی جس میں سے9 باڈیز پہنچ چکی ہیں 2 راستے میں ہیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

سانحہ تیزگام میں اب تک میرپورخاص ڈویژن کے 11 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی جس میں سے9 باڈیز پہنچ چکی ہیں 2 راستے میں ہیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے اپنے دفتر میں سانحہ تیز گام ٹرین میں گمشدہ افراد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ورثاء کے ڈی ا ین اے ٹیسٹ سیمپلنگ کرانے کیلئے 2 نومبر 2019 کو صبح 7 بجے ورثاء کو رحیم یار خان بھیجنے کیلئے ہرممکن تعاون کیا جارہا ہے ورثاء کے ڈی این اے ٹیسٹ سے میچ کرنے والوں کی باڈی کو میرپورخاص لایا جائے گا جبکہ ورثاء سے تعاون کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے پیشگی ٹیم بھی بھیجی گئی ہے اب تک میرپورخاص ڈویژن کے 11 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے9 باڈی پہنچ چکی ہیں 2 راستے میں ہیں دیگر شہداء کی شناخت کے بعد ضلع میرپورخاص عمرکوٹ سمیت آس پاس کے علاقوں کے شہداء کو میرپورخاص لایا جائے گا بعد میں ان کو اپنے اپنے علاقوں میں بھیجاجائے گا رحیم یارخان جانے والے ورثاء اور جو اب تک وہاں پہنچ چکے ہیں ان کو میرپورخاص انتظامیہ کی جانب سے لے جانے اور واپس لانے سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے