تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر بنے گا پاکستان۔ جامعہ چترال کے طلباء و طالبات نے کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر تصویری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

کشمیر بنے گا پاکستان۔ جامعہ چترال کے طلباء و طالبات نے کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر تصویری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر جامعہ چترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف چترال نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پہلے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کی احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوگئے۔ اس کے بعد کمشیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ "وطن ہمارا آزاد کشمیر” کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہی کے طور پر چترال یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں تصویری مقابلے ہوئے۔ ان تصاویر میں طلبا ء و طالبات میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے تصویری حاکے بنائے تھے۔ ان طالبات نے اپنے بنائے ہوئے پینٹنگ اور تصاویر کو شرکاء کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم ہو رہے ہیں جس میں کئی نوجوانوں کو اغواء کیا گیا ہے جواں سال لڑکیوں کو بھی اغوا کر کے غائب کردیا گیا یا ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ تصویری مقابلوں میں جیوری کمیٹی کے سفارش پر حرا نازلی ایم ایجوکیشن کی طالبہ کو پہلی پوزیشن ہولڈر قرار دیا گیا۔ ادریس احمد نے دوسری پوزیشن جبکہ نازیہ حسن ایم اے اردو نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے ایوارڈ دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہا کہ کشمیر دو حصے تھے ایک حصے پر پاکستان بننے کے تھوڑے عرصے بعد لوگوں نے جاکر اس پر قبضہ کیا اور اسے آزاد کرایا گیا جبکہ دوسرے حصے پر جب لوگوں نے چڑھائی کی تو اس وقت ہندوستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں جاکر درخواست کی کہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دی جائے اگر وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہے تو پاکستان سے ملے اگر ہندوستان کے ساتھ ملنا چاہے تو ان کو اپنی رائے کی مکمل آزادی دی جائے جس پر پاکستان بھی راضی ہوگیا مگر ستر سال گزر گئے نہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی گئی اور نہ ان کی رائے پوچھی گئی۔ یونیورسٹی آف چترال نے ایک قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں طلبا و طالبات کو یونیورسٹی جانے سے بھی روکا جارہے ہیں لہذا ان کو یونیورسٹیوں میں جانے کی اجازت دی جائے اور حصول تعلیم پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگانی چاہئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے