Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ پولیس ۤآفیسر دیر بالا کی کوششوں سے دو بھائیوں کے درمیان برسوں سے چلی آرہی دشمنی دوستی میں بدل گئی

ڈسٹرکٹ پولیس ۤآفیسر دیر بالا کی کوششوں سے دو بھائیوں کے درمیان برسوں سے چلی آرہی دشمنی دوستی میں بدل گئی

دیر بالا (رپورٹ : گل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ پولیس ۤآفیسر دیر بالا میاں نصیب جان کی کوششوں سے دو فریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل کر اپنے تمام تنازعات بھول گئے۔ تفصیلات کے مطابق گل فراز خان ولد محمد راز خان، شعیب خان ولد محمد راز خان ساکنان دولاڑ نہاگدرہ واڑی حال سخاکوٹ ملاکنڈ ایجنسی کے مابین عرصہ دراز سے زمین پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔ تنازعہ آراضی کے تصفیہ کیلئے جرگہ زیرنگرانی چیئرمین ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل مقرر کیا تھا آج جرگہ نے فریقین کے مابین کامیاب تصفیہ کرکے تحریری راضی نامہ سنا کر جس کو فریقین نے خوشی خوشی سے قبول کرتے ہوئے ایک دوسرے کیساتھ بغل گیر ہوگئے اور پولیس اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ پولسی افیسر دیر بالا میاں نصیب جان کی ذاتی کوششوں سے یہ معاملہ خوش اصلوبی سے حل ہوا اور دونوں فریق بڑے جانی و مالی نقصان سے بچ گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے