Home / اہم خبریں / تورغر میں جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ دو خواتین سمیت تین افراد جانبحق، 19 افراد زخمی 10 کی حالت تشویشناک

تورغر میں جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ دو خواتین سمیت تین افراد جانبحق، 19 افراد زخمی 10 کی حالت تشویشناک

تورغر (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تورغر جدباء کے علاقے ہلکوٹ میں جیپ روڈ سے کئی سو فٹ نیچیے جا گری دو خواتین سمیت تین افراد جانبحق اور19 افراد زخمی ہوگئے ترجمان تورغر پولیس کے مطابق جدباء سے جانے والی جیپ ہلکوٹ نصرت خیل کے مقام پر روڈ سے الٹ کرکئی سو فٹ نیچے جا گری حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دس کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنہیں مانسہرہ اور ایبٹ منتقل کیا گیا ڈی پی او تورغر اور پولیس جوان موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کیساتھ مل کر زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کو پولیس کی گاڑیوں میں اسپتال پہنچایا تورغر میں ایمرجنسی کے واقعات کے لیے کوئی انتظام نہیں جسکی وجہ سے زخمیوں اور بیماروں کو دوسرے اضلاع لے جانا پڑتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے