میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ، محکمہ خوراک کی عجیب تقسیم ہر آٹا چکی کو ایک دن کے حساب سے 33 کلو گندم دی جارہی ہے۔ میرپورخاص چکی ایسوسی ایشن کے گل محمد پھنور کی سربراہی میں محکمہ خوراک کے باہر احتجاج کیا جس میں احتجاجی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ "گندم دو مزاق مت کرو” جبکہ احتجاج میں شامل چکی مالکان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کی مل ہونے کے ناطے سندھ کی تمام آٹا ملوں کو نواز دیا گیا ہے جبکہ ایک عام غریب آدمی آٹا چکی سے لیتا ہے میل سے نہیں۔ ہوسکتا ہے آٹا 70 روپے کلو ہو جائے ہوسکتا ہے آٹا چکیاں بند ہو جائیں۔ میرپورخاص آٹا چکی ایسوسی ایشن کے گل محمد پھنور و دیگر کا محکمہ خوراک کے آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوۓ مزید کہنا تھا کہ ہم حکومتِ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس منصفانہ تقسیم کے خلاف فوری نوٹس لیا جاۓ۔
![]()