مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شوکت سلطان نے پولیس کے ہمراہ سٹیزن پورٹل اور ٹیلیفونک شکایات پر شنکیاری روڈ اور پرانا کالج روڈ مانسہرہ میں دودھ فروش، کریانہ سٹور، سبزی فروٹ فروش، ہوٹل اور پکوڑہ فروش کو کی دکانوں، پکوان، کوالٹی کے معیار کو چیک کیا اور زائد قیمت و ناقص صفائی پر تمام دوکانداروں کو جرمانے کے ساتھ ہدایات جاری کی گئیں کہ صفائی اور ریٹ کا خاص خیال رکھا جائے ورنہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں آٹا کی دستیابی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور آٹا ڈیلرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
![]()