میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) دیوالی کے تہوار کے موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہولیس کو اہم احکامات جاری، ضلعی سطح پر دیوالی تہوارکے حوالے سے تمام مندروں کی سیکیورٹی کو مربوِط اور مؤثر بنایا جائے۔ دیوالی کے موقع پر لکشمی پوجا اور دیگر مذہبی رسومات کے مقامات پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہندو کمیونٹی کے معززین سے مشاورت کو ترجیح دی جائے۔ دیوالی کی تین روزہ تقریبات پر تھانہ ٹو تھانہ روابط پر مشتمل سیکیورٹی امور کو غیر معمولی بنایا جائے۔ مندروں اوردیگر مخصوص مقامات پر کڑی نگرانی و مشتبہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
![]()