Home / اہم خبریں / سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دودھ فروشوں کی جانب سے من مانی قیمت وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کمشنر کراچی کو زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اس وقت مختلف قیمتوں پر دودھ کی فروخت جاری ہے، دودھ فروشوں نے اپنی طرف سے 110 سے لے کر 140 روپے فی لیٹر قیمت مقرر کر رکھی ہے۔ کمشنر کراچی کئی بار اس صورت حال کا نوٹس لے چکے ہیں، چھاپوں میں متعدد دودھ فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تاہم کوئی ٹھوس حل نہیں نکالا گیا ہے۔ دودھ فروش دکان داروں کا کہنا ہے کہ جب انھیں دودھ مہنگا ملے گا تو وہ سستا کیسے بیچیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے