حیدرآباد (رپورٹ: سبحان بلوچ) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ کا پولیس اسٹیشن مانجھند کا دورہ پی ایس مانجھند پہنچنے پر ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ نے ان کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ نے پی ایس مانجھند رینیو ویشن بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ نے تھانہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور افسران سے سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے اس موقع پر جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہمارے فرض میں شامل ہے۔ بہتر پولیسنگ کیلئے کوششیں جاری ہیں جس سے عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم ہوسکیں گی۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم احمد شیخ نے مانجھند کہ شہریوں کے وفد سے بھی ملاقات کی۔
![]()