میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو بچے ایک خاتون سمیت چار افراد جانبحق جنکا تعلق گورچانی برادی سے تھا – جانبحق ہونے والوں میں گاؤں گلشیر گورچانی کے ریائشی ایک ہی خاندان کے دو سگی بہنوں اٹھارہ صائمہ ولد سلیمان سات سالہ فاطمہ ولد سلیمان کزن سات سالہ شاہ زیب ولد ارشاد اٹھارہ سالہ راشد ولد غلام رسول گورچانی جانبحق ہونے والوں میں شامل ہیں- جبکہ قاتل مہران کار کو تحويل ميں لیکر کار ڈرائیور عمران بھٹی کو میرواہ گورچانی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے- سیہون جامشورو کی طرح یہ روڈ بھی قاتل روڈ کی طرح ابتک ہزاروں زندگیوں کو نگل چکا ہے- تمام متوفیوں کی لاشیں پولیس نے ضروری میڈیکل کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں-