Home / اہم خبریں / نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٰنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پیر کے روز ایک ہی میچ کھیلا گیا۔ 21 اکتوبر کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے مقبول احمد نے نصف سنچری اسکور کی تاہم فاسٹ باؤلرز عطاءاللہ اور محمد علی خان نے مشترکہ طور پر 7 وکٹیں حاصل کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل سندھ کے کپتان رمیز راجہ جونیئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا 20 کے اسکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد اور اوپنر ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ د ونوں کے درمیان 44 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اوپنر ذیشان اشرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد کی نصف سنچری نے سدرن پنجاب کا مجموعہ 150 اسکور تک پہنچانے میں مدد دی۔ مقبول احمد نے 43 گیندوں پر3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے50 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے فاسٹ باؤلرز محمد عمر اور شاہ نواز نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جاہد علی اور رمیز راجہ جونیئر پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سندھ کو 62 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا مگر اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سدرن پنجاب کے فاسٹ باؤلرز کے سامنے کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر جاہد علی 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے عطاء اللہ نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ باؤلر محمد علی خان نے 32 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے