تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ سیٹھ ھری رام کشوری لال کی جانب سے دی گئی شہر میں نئی جھڑبی واٹر سپلائی اسکیم آپریشنل ہوگئی

صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ سیٹھ ھری رام کشوری لال کی جانب سے دی گئی شہر میں نئی جھڑبی واٹر سپلائی اسکیم آپریشنل ہوگئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ سیٹھ ھری رام کشوری لال کی جانب سے دی گئی شہر میں نئی واٹر سپلائی اسکیم انکے فرزند کرن ھری رام اور پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی اسکیم کے انجنیئر شاہد اقبال کی کاوشوں سے آپریشنل ہوگئی ہے۔ 62 کروڑ کی رقم سے ایسٹ اور ویسٹ جمڑاؤ سے بچھائی جانے والی 12 انچی والی میگا واٹر سپلائی اسکیم میں ایک واٹر سپلائی لائن جھڑبی سے 24 گھنٹے پانی سپلائی کرے گی۔ جھڑبی واٹر سپلائی پلانٹ سے نئی اسکیم سے پاک کالونی، الرحمٰن ٹاؤن، مرتضی ٹاؤن، شاھ ٹاؤن، کھڈ پلاٹ، غریب آباد، آدم ٹاؤن، نٹ پاڑا سمیت درجنوں علاقوں میں 24/7 بجلی کی بحالی تک پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔ انجنیئر شاہد اقبال نے بتایا کہ شہریوں کے درینہ مطالبے ہر سیٹھ ھری رام کشوری لال کی جانب سے سی دی گئی واٹر سپلائی اسکیم کا دوسرا مرحلہ ویسٹ جمّڑاؤ سے بھی مکمل ہوگیا ہے جس سے شہر کے باقی حصوں میں پانی پہچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ڈرینیج اور واٹر سپلائی اسکیم سے شہریوں کو ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ڈرینیج اسکیم کی وجہ سے حالیہ بارشوں سے میرپورخاص شہر ڈوبنے سے بچا رہا اسی طرح ڈرینیج اسکیم کے باقی کام کو رکے ہوئے فنڈز کے جاری ہونے کے بعد فوری طور پر مکمل کیا جائے گا۔ شہر کے تمام علاقوں کو ڈرینیج کی مین لائن میں کنیکٹ کرکے روڈز کی تعمیر کی جائے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے