راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی ورکرز کنونشن سے نومنتخب ڈویثرنل صدر مہر اعجاز احمد اچلانہ، سینئر نائب صدر نوجوان سیاسی رہنما سردار خضر حسین خان مزاری، ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی مسلم لیگ ن سردار عاطف حسین خان مزاری، مرکزی رہنما سردار صفدر حسین خان مزاری، ڈویثرنل جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو، سردار امجد نواز مزاری کل 3 بجے مزاری کیمپ روجھان میں خطاب کریں گے، جس میں حکومت کے خلاف آزادی مارچ و احتجاجی تحریک کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، سینئر نائب صدر سردار خضر حسین خان مزاری نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر سے کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے اور قائدین کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، سلیکٹیڈ وزیر اعظم و جعلی حکومت کو گھر جانا ہوگا اور ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخابات ہی ہیں، زراعت تباہی کے دہانے پر ہے معیشت آخری ہچکیاں لے رہی ہے غربت، بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی، دہشتگردی و توانائی بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا اپوزیشن کا متحدہ آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگا، اس موقع پر مخدوم سید مرید عباس کاظمی، جام عبدالشکور جھلن، خالد رزاق خان مزاری، مسلم بلوچ، میاں نذیر احمد غوری بھی موجود تھے۔
![]()