Home / اہم خبریں / چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چہلم امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان سمیت حساس اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ٹانک کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث پاک فوج کے دستے بھی مختلف مقامات پر گشت کریں گے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ ایف سی کے دستے بھی تعینات رہیں گے۔ چہلم حضرت امام حسین ؓ پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات پر بازاروں کو بھی بند رکھا جائے گا جن مقامات سے جلوس برآمد ہوں گے وہاں پر سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر بازاروں اور دکانوں کو بند رکھا جائے گا اور اس حوالے سے تاجروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین ؓ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ چہلم کے موقع پر پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے