تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم دورہ چین میں میزبان ملک کی ٹیم اور افغانستان کے خلاف میچز کھیلے گی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم دورہ چین میں میزبان ملک کی ٹیم اور افغانستان کے خلاف میچز کھیلے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم دورہ چین میں میزبان ملک کی ٹیم اور افغانستان کے خلاف میچز کھیلے گی۔ چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان انڈر نائنٹین چین گئی ہے۔ قومی ٹیم برق رفتار ٹرین پر بیجنگ سے جنان شہر پہنچی جہاں کھلاڑیوں نے سلیفیز اور تصاویر لیں۔ قومی انڈر 19 پلیئرز نے چین کے دورہ کا لطف اٹھایا۔ چینی شائقین نے بھی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر لیں۔ پاکستان ٹیم کے کوچ مہتشم رشید کا کہنا ہے کہ اس دورے سے چین میں کرکٹ کو فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا جبکہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو چین کے کلچر کو دیکھنےکا بھی موقع ملے گا۔ دورہ چین پر پاکستان پہلا میچ چین کے خلاف ہفتے اور دوسرا میچ افغانستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے سے چین میں کرکٹ کو فروغ ملے۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل تھری میں دو چینی کرکٹرز کو اسکواڈ کے ساتھ رکھا تھا جس سے انہیں بہترین تجربہ حاصل ہوا۔ ُپاکستان، چین اور افغانستان کے کے میچز سے تینوں ممالک کےعوام مزید قریب آئیں گے، کلچر کو بھی سمجھنے کا موقع ملے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے