تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترقیاتی اسکیموں میں استعمال ہونے والے فنڈز قوم کی امانت ہیں، ترقیاتی کاموں میں مٹیریل بہتر سے بہتر استعمال کیا جائے، فنڈز کو درست استعمال کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

ترقیاتی اسکیموں میں استعمال ہونے والے فنڈز قوم کی امانت ہیں، ترقیاتی کاموں میں مٹیریل بہتر سے بہتر استعمال کیا جائے، فنڈز کو درست استعمال کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی صدارت میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پروونشل بلڈنگ، ورکس اینڈ سروسز، ایجوکیشن ورکس، پروونشل ہائی ویز محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کے متعلق اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ افسران اور انجینئروں سے نئی و جاری سالانہ ترقیاتی اسکیموں اور مینٹیننس اینڈ رپیئر پروگرام 19-2018 کی اسکیموں کے متعلق معلومات حاصل کیں کمشنر نے متعلقہ افسران اور انجینئروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں استعمال ہونے والے فنڈز قوم کی امانت ہے اس لئے ترقیاتی کاموں میں مٹیریل بہتر سے بہتر استعمال کیا جائے اور فنڈز کو درست استعمال کیا جائے کسی بھی اسکیم میں ڈبلنگ نہ کی جائے روڈ کی اسکیموں کو نقصان سے بچانے کیلئے فنڈز صحیح استعمال کیا جائے اشد ضرورت والی اسکیموں کو ترجیح بنیاد پر مکمل کیا جائے اور ہدایت کی کہ واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں جو جون تک مکمل ہوسکتی ہیں انہیں جلد مکمل کیا جائے کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جن بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے اس بلڈنگ کو جلد مکمل کیا جائے اس موقع پر متعلقہ افسران اور انجینئروں نے اپنی اپنی اسکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ایس ای ورکس اینڈ سروسز میرپورخاص گوبند رام، ایکسین ہائی ویز سکندر شاہ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میرپورخاص قاضی عاصم نعیم، ایکیسن پبلک ہیلتھ غلام قادر میمن، اسسٹنٹ انجینئرنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ محمد جمیل، ایکسین بلڈنگ میرپورخاص میر احسان تالپور اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے