تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گجرات میں بھمبر روڈ پر واقع علینا شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آتشزدگی سے کئی دکانیں تباہ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

گجرات میں بھمبر روڈ پر واقع علینا شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آتشزدگی سے کئی دکانیں تباہ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات میں بھمبر روڈ پر واقع علینا شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آتشزدگی سے کئی دکانیں تباہ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی جل گیا۔ ریسکیو کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے کے باعث لوگ مال کے اندر پھنس گئے ہیں۔ شاپنگ مال کے اوپر رہائشی فلیٹ میں دھواں بھرنے سے نجی کالج کی پروفیسر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک 15 سالہ بچی کی بھی لاش نکال لی گئی جسے دیکھ کر والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ دو افراد کو بیہوشی کی حالت میں عزیز بھٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گجرات کے علاقے بھمبر روڈ پر ن لیگی رہنما حاجی اورنگ زیب بٹ کے علینا شاپنگ سنٹر میں صبح 8 بجے پر اسرار طور پر لگنے والی آگ پر 9 گھنٹوں سے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ریسکیو کی 14 ٹیموں کے 100 سے زائد اہلکار امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں‌ نے 100 کے لگ بھگ افراد کو آگ سے نکال دیا ہے۔ شاپنگ مال میں کوئی ہنگامی اخراج کا راستہ موجود نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے