میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کا اجلاس ایم این اے نوابزادہ میر منور علی تالپور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی صدارت میں تالپور ہاؤس لانڈھی میں ہوا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نور احمد بھرگڑی، نوابزادہ میر انور تالپور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے خصوصی طور شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے عہدداران اور تعلقوں کے صدرون اور جنرل سیکرٹیری، پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ۔ اقلیت ونگ اور لیڈیز ونگ کی صدر نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص کے صدر نوابزادہ میر منور علی تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اس وقت کی حکومت نے جھوٹے مقدمات بناکر پارٹی قیادت کو گرفتار کیا ہے۔ اور صوبائی وزیروں، صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران پے نیازی حکومت نیب کے زریعے جھوٹے کیس بناکر پارٹی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اور کچھ نام نہاد نیازی کی حکومت کے سلیکٹڈ وفاقی وزیر سندھ میں آکر پیپلز پارٹی حکومت کو غیر جمہوری طریقے استعمال کرکے گرانے کی باتیں کرتے ہیں لیکن یہ لوگ عوامی خدمات کبھی بھی نہیں کر سکتے کیوںکہ یہ لوگ عوامی طاقت سے نہیں آۓ یہ لوگ جعلی مینڈنٹ رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت نے سندھ میں ریکارڈ ڈویلپمنٹ کرائی ہیں اور روزگار کے موقعے فراہم کیے ہیں۔ آئندہ وقت میں میرپورخاص ڈسٹرکٹ میں پارٹی کی جانب سے ترقیاتی کام جلد شروع کروائینگے۔ اجلاس میں نوابزادہ میر منور علی تالپور صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ کے عہدیدران کو ہدایت کی کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہونے والے جلسوں میں میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ پیپلز پارٹی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ میرپورخاص میر حسن دونکائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص پارٹی تنظیم نے ہمیشہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر لبیک کہا ہے اور نیازی حکومت کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے۔ اور پاکستان کا وزیر اعظم اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری کو بنائیں گے۔ اجلاس میں عبدالسلام میمن انفارمشن سیکرٹیری پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص، اسحاق ناریجو نائب صدر ضلع میرپورخاص، حاجی رفیق بھرگڑی صدر تعلقہ کوٹ غلام محمد، میر علی رضا تالپور صدر تعلقہ سندھڑی، نیاز بھمبرو تعلقہ جھڈدو، حاجن پنہور تعلقہ حسن بخش مری، رسول بخش مغل جنرل سیکریٹری شجاع آباد، میر خدا بخش صدر تعلقہ ڈگری، حنیف میمن صدر سٹی میرپورخاص، پیپلز یوتھ کے صدر عنایت ناریجو، پیپلز پارٹی اقلیت ونگ کے صدر بلم کمار، پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی شہمیم جھنڈیر نے نے اپنی کارکردگی رپورٹ نوابزادہ میر منور علی تالپور صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کو پیش کی۔
![]()