Home / اہم خبریں / نیب ملتان کی کاروائی، رحیم یار خان میں 98 کروڑ روپے مالیت کے ایک لاکھ کے قریب درختوں کی چوری میں ملوث ڈی ایف او سمیت 7 افراد بہاول پور سے گرفتار۔ ذرائع

نیب ملتان کی کاروائی، رحیم یار خان میں 98 کروڑ روپے مالیت کے ایک لاکھ کے قریب درختوں کی چوری میں ملوث ڈی ایف او سمیت 7 افراد بہاول پور سے گرفتار۔ ذرائع

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) نیب ملتان کی کاروائی، رحیم یار خان میں 98 کروڑ روپے مالیت کے ایک لاکھ کے قریب درختوں کی چوری میں ملوث ڈی ایف او سمیت 7 افراد بہاول پور سے گرفتار، گرفتار ہونے والوں میں سابق ریجنل فاریسٹ آفیسر میاں جاوید اقبال سمیت رینج آفیسر توقیر شاہ، ملک مطلوب، بلاک آفیسر چوہدری اسحاق، احمد گڈولہ، رمضان سوترک، نازک و دیگر شامل، ہیں جبکہ یاسر افتخار، مرید حسین، معین شاہ، محمد علی، عظیم نیازی، طارق مصطفی، عباس مٹھو و دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری حافظ عبدالغفار نے چیئرمین نیب کو تحریری دستاویزی شواہد کے ساتھ آگاہ کیا تھا کہ رینج فاریسٹ لیاقت پور کے بلاکس اوچ شریف، ترنڈہ محمد پناہ، لیاقت پور کی مین پنجند کینال، عباسیہ کینال اور اس سے نکلنے والے تمام مائنرز، مہند ڈسٹری، سانگلہ نہر چینل، گر گیج مائنر شمس مائنر، بہاول واہ، بہاری مائنر، غازی مائنر، ترکڑی مائنر، سدھو مائنر، حسن مائنر، ہیڈ سانگڑ والا، باسط مائنر سمیت تمام انہار پر لگے قیمتی درختوں کا صفایا کر کے رینج آفیسران، بلاک آفیسران اور فاریسٹ گارڈوں ملک مطلوب، توقیرشاہ، چوہدری اسحاق، محمد اسلم خاور، اشفاق حسین، غلام معین الدین شاہ، رانا حفیظ، طارق مصطفی، غلام عباس عرف مٹھو، یاسر افتخار سمیت و دیگر ان نے اپنی اپنی تجوریاں بھریں اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ فاریسٹ رینج خان پور کے بلاکس خان پور، فتح پور کمال، خان بیلہ کی بیٹس باغو بہار، کوٹ سمابہ، ججہ، جلال پور، خان پور، جیٹھہ بھٹہ، شیخاں چاچڑاں، رکن پور، ملکانی، ٹیل پنجند، پکالاڑاں، نواں کوٹ، خان بیلہ جن پور کی انہار پنجند، منچن برانچ، دشتی مائنر، موغلہ مائنر، خان بیلہ تا امین آباد روڈ، ٹھل حمزہ تا جن پور روڈ، ظاہر پیر تا جن پور روڈ، آب حیات، لوئر حاجی، ترنڈہ ڈسٹری، شیر گڑھ نیو پیر مائنر، رحیم یار خان برانچ، سمکہ مائنر، تاج گڑھ، شیریں مائنر، لعلو، اشرف، پکا، گلزار، ٹھیڑپوستی، کنڈانی، شکرانی، بندوقی، اپر امیرالدین، لوئر امیرالدین، اپر نواں کوٹ، آب حیات سمیت تمام انہار پر لگے تمام درختوں کو رینج فاریسٹ آفیسران، بلاک آفیسران، فاریسٹ گارڈوں ڈی ایف او میاں جاوید اقبال، توقیر شاہ، ملک مطلوب، چوہدری اسحاق، احتشام الحق،غلام معین الدین شاہ، محمد علی انجم، رشید احمد، مرید حسین، عظیم نیازی، نواز نیازی و دیگر پچاس کے قریب جنگلات آفیسران اور اہلکاروں نے کٹوا کر فروخت کر کے اپنی اپنی تجوریاں بھر یں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ رینج خان پور اور رینج لیاقت پور سے جون 2005 سے جون 2018 تک تمام انہار پر لگے تقریباً 5 ارب روپے کے لاکھوں درخت کٹوا کر فروخت کر دئیے ہیں اور فرضی ریکارڈ تیار کر کے نقصان درختاں پورا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں لیکن نقصان تا حال پورا نہ ہوا ہے مقامی شہری نے 2014 میں عدالت گرین کورٹ لیاقت پور رجوع کیا تھا جس پر معزز جج نے عدالتی کمیشن بناکر رپورٹ طلب کی تھی عدالتی کمیشن نے اس وقت عدالت کو صرف 3 نہروں کی رپورٹ دی جس میں 6 کروڑ روپے کا نقصان درختاں ظاہر کیا گیا عدالت نے متعلقہ فورموں کو کاروائی کیلئے لکھا لیکن تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ الزام علیہان ایک مافیا ہیں جو شروع تعیناتی سے درختوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اپنے اثر رسوخ اور رشوت کی وجہ سے آج تک یہ مافیا قانون کی گرفت میں نہ آ سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان نے بڑی کاروائی کرکے رحیم یار خان میں اربوں روپے کی لکڑ چوری میں ملوث سابق ڈی ایف او میاں جاوید اقبال سمیت توقیر احمد شاہ، ملک مطلوب حسین، چوہدری اسحاق، احمد گڈولہ، رمضان سوترک، نازک و دیگر کو بہاول پورکنزرویٹر آفس سے گرفتار کرکے ملتان نیب آفس لے گئے جہاں پر انکا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا جبکہ کروڑوں روپے کی لکڑ چوری میں ملوث صدر فاریسٹ ایسوسی ایشن رحیم یار خان یاسر افتخار چوہدری، مرید حسین پتافی، معین الدین شاہ، محمد علی انجم، عظیم نیازی، طارق مصطفی، ملک عباس مٹھو و دیگرملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان سہیل کامران کررہے تھے جبکہ اس سلسلے میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے