ڈیرہ بگٹی (رپورٹ: خادم علی بگٹی) سوئی کے نجی سکول میں انٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے کے موقع پر سیمینار اور ریلی نکالی گئی۔ سیمینار میں ننھے منے بچوں نے مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔ ریلی میں شریک بچوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک بچوں کا مطالبہ تھا کہ کشمیر میں کرفیو اٹھا کر بچوں کو سکول جانے دیا جائے اور اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
![]()