تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ بگٹی برائٹ پبلک اسکول سوئی کے طلبا کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے احتجاج اور واک کا اہتمام کیا گیا

ڈیرہ بگٹی برائٹ پبلک اسکول سوئی کے طلبا کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے احتجاج اور واک کا اہتمام کیا گیا

ڈیرہ بگٹی (رپورٹ: خادم علی بگٹی) سوئی کے نجی سکول میں انٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے کے موقع پر سیمینار اور ریلی نکالی گئی۔ سیمینار میں ننھے منے بچوں نے مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔ ریلی میں شریک بچوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک بچوں کا مطالبہ تھا کہ کشمیر میں کرفیو اٹھا کر بچوں کو سکول جانے دیا جائے اور اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے